اردو کی تیاری کے حوالے سے علامہ محمد اقبال سے متعلق چند اہم سوالات و جوابات

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
اردو کی تیاری کے حوالے سے علامہ محمد اقبال سے متعلق چند اہم سوالات و جوابات

1۔علامہ اقبال کی کتاب ” تشکیل جدید الیہات میں کتنے خطابات شامل ہیں؟ 6
2۔علامہ اقبال کی کتاب” ارمغان حجاز” سب سے پہلے کس سن میں شا ئع ہوئی؟ 1938
3۔ علامہ اقبال کی کتاب ” ضرب کلیم ” کس سن میں شائع ہوئی؟ 1936
4۔ ضرب کلیم کا تجویز کردہ پہلا نام کیا تھا؟ صور اسرافیل
5۔علامہ اقبال نے سن 1929 میں مدارس میں جو لیکچر دیئے انکی تعداد کیا تھی؟ 6
6۔ علامہ اقبال کی مشہور نطم ” بڈھے بلوچ کی نصحیت” انکی کس مجموعے کلام میں ہے؟ ارمغان حجاز
7۔علامہ اقبال کی مشہورنطم پہاڑ اور گلہری ” ماں کاخواب ” اور بچے کی دعا انکی کس مجموعے کلام میں ہے؟ بانگ درا میں
8۔ علامہ اقبال کی نماز جنازہ کس عالم دین نے پڑھوائی؟ مولانا غلام مرشد
9۔ علامہ اقبال نے نادر شاہ درانی کو کیا خطاب دیا؟ درویش خطاب
10۔ علامہ اقبال کے خطوط کس نام سے شائع ہوئے؟ اقبال نامہknow-about-allama-iqbal-and-about-his-life2
11۔ علامہ اقبال کی نطم خضر راہ کس مجموعہ کلام میں ہے؟ بانگ درا میں
12۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کی آپ بیتی کا کیا نام ہے؟ اپنا گریبان چاک
ا13۔ بانگ درا کا دیباچہ کس نے لکھا؟ شیخ عبدالقادر نے
14۔ اقبال نے نظم ذوق و شوق کے اشعار کس شہر میں پڑھے؟ فلسیطین میں
15۔اقبال نے کس کو اپنا مرشد قرار دیا؟ مولانا رومی کو
16۔ علامہ اقبال میں فلسفہ ذوق پیدا کرنے والے انگریز پروفیسر کا کیا نام تھا؟ تھامس آرنلڈ
17۔ علامہ اقبال کا یورپ کا قیام کتنے عرصے کا تھا؟ 1905 تا 1908
18۔ علامہ اقبال نے ایم کی ڈگری کس مضمون میں حاصل کی؟ فلسفہ
19۔ علامہ اقبال نے اپنے طالب علم کے ایام میں عربی اور فارسی کی تعلیم کس مشہور سکالر سے حاصل کی؟ مولوی میر حسن
20۔ علامہ اقبال نے ایف اے مرے کالج سیالکوٹ سے کیا یہ بتائیے کہ بی اے کس کالج کیا؟ گورنمنٹ کالج لاہور سے
21۔ علامہ اقبال کس کالج میں تدریس کے فرائض سر انجام دیتے تھے؟ اورنیٹل کالج لاھور
22۔علامہ اقبال ایم اے کی ڈگری لینے کے بعد کس سن میں انگلستان تشریف لے گئے؟ 1905
23۔ علامہ اقبال نے باریٹ لاء کا امتحان کس سن میں پاس کیا؟ 1907
24۔ علامہ اقبال نے پی ایچ کی ڈگری کس یونیورسٹی سے حاصل کی؟ میونیخ ( جرمنی)
25۔ علامہ اقبال نے پی ایچ ڈگری کے لیے جو مقابلہ تحریر کیا اس کا عنوان کیا تھا؟
ایران میں فلسفہ ماہ بعد الطبیہ حیات کا ارتقاء
26۔ علامہ اقبال نے باریٹ لاء کہاں سے کیا؟ برطانیہ
27۔ میر حسن کے علاوہ اقبال کی زندگی پر اثر انداز ہونے استاد کون تھے؟ آرنلڈ
28۔ علامہ اقبال نے سب سے پہلےکس شاعر سے اصلاح لی؟ داغ دہلوی564c29b895156
29۔ علامہ اقبال کے کس دوست کے مجموعے کلام کا نام نغمہ فردوس تھا؟ خوشی محمد نظر
30۔ علامہ اقبال نے کس سن میں پانی پت کا دورہ کیاَ؟ 1935
31۔ کونسی کتا ب علامہ اقبال کی وفات کے بعد شائع ہوئی؟ ارمغان حجاز
32۔ اردو نثر میں علامہ اقبال کی پہلی باقاعدہ تصنیف کا کیا نام ہے؟ علم الا قتصاد
33۔ علامہ اقبال کا مجموعہ پیام مشرق کس سن میں شائع ہوا؟ 1923
34۔ رموزے خودی کا انگریزی زبان میں ترجمعہ کس نے اور کس سن میں کیا؟ 1918 تھامسن نے
35۔ علامہ اقبال کی کتاب اسرار خودی کس سن میں شائع ہوئی؟ 1915
36۔ علامہ اقبال کی تصنیف جاوید نامہ کس زبان میں ہے؟ فارسی
37۔ اقبال کی تصنیف ”زبور عجم ” کس زبان میں اور کاب شائع ہوئی؟ 1927 فارسی زبان میں
38۔ علامہ اقبال کی کتاب ” پس چہ بابد کرداے اقوام مشرق” سب سے پہلے کس سن میں منظر عام پر آئی؟ 1936
39۔ علامہ اقبال کے کتاب ” جاوید نامہ” پہلے کس سن میں شائع ہوئی؟ 1932

40۔ علامہ اقبال کی کتاب” بال جبریل” پہلی بار کس سن میں شائع ہوئی؟ 1935
41۔ بانگ درا کتنے حصوں پر مشتمل ہے؟ تین
42۔ علامہ اقبال کی مشہور کتاب بانگ درا کا مقدمہ کس نے لکھا؟ شیخ عبدالقادر
43۔ اقبال نے اپنی معرکتہ الاراء نظم شکوہ پہلی بار 11 اپریل میں کہاں پڑھی؟ انجمن حمایت اسلام کے اجلاس میں
44۔ اقبال کی آخری نظم کونسی ہے؟ حضرت انسان
45۔ اقبال کی فلسفہ خودی کی جان کیا ہے؟ نظریہ عشق
46۔ اقبال کی مشہور نظم ” شکوہ اور جواب شکوہ” ان کے کس مجموعے کلام میں ہے؟ بانگ درا میں
47۔ 1931 میں علامہ اقبال کس اہم شخصیات کی دعوت پر بھوپال تشریف لے گئے؟ نواب حمدی اللہ خاں
48۔ علامہ اقبال نے ریاست کشمیر کا دورہ کب کیا؟ 1921
49۔ علامہ اقبال نے 1912 میں اپنے منشی طاہر الدین کے ہمراہ کس ریاست کا دورہ کیا تھا؟ ریاست الور
50۔ علامہ اقبال کے متعلق سید وقار عظیم کی تصنیف کونسی ہے؟ اقبال شاعر اور فلسفی
51۔ علامہ اقبال کی مشہور نظم ” مسجد قرطبہ؛؛ ان کی کس کتاب میں ہے؟ بال جبریل
52۔ علامہ اقبال نے گول میز کانفرس میں کب شرکت کی؟ 1931muhammad-iqbal
53۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں مرد مومن کو کس سے تشبہیہ دی ہے؟ شاہین سے
54۔ علامہ اقبال نے کس شاعر کو مجذوب فرنگی کا نام دیا ہے؟ نطشے کو
55۔ علامہ اقبال کی فارسی اور عربی کے استاد میر حسن کو کونسا خطاب ملا؟ شمس العلماء کا
56۔ علام اقبال نےمسلم لیگ میں شمولیت کب اختیار کی؟ 1908
57۔ علامہ اقبال کی مشہور نظم طلوع اسلام” کس مجموعے کلام میں ہے؟ بانگ درا میں
58۔ علامہ اقبال کی مشہور ساقی نامہ’ کس مجموعے کلام میں ہے؟ بال جبریل
59۔ علامہ اقبال آخری ایام میں وہ کس مرض کا شکار تھے؟ دمہ کے
60. علامہ اقبال کب فوت ہوئے؟ 21 اپریل 1938
61۔ علامہ اقبال کی والدہ کا کیا نام ہے؟ امام بی بی
62۔ علا مہ اقبال کے والد کانام کیا ہے؟ شیخ نور محمد